وزیرمملکت شہر یارآفریدی کورونا وائرس کا شکار، قرنطینہ میں چلے گئے

کورونا وائرس کے موذی مرض نے اب تک کئی حکومتی وزیروں اور اراکین پارلیمنٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور دن بدن کورونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جن میں سے اکثریت صحت یاب ہوکر اپنے گھروں پر ہیں۔

وزیر مملکت شہریار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے، رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔ آمیندنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1395 ہو گئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 66,457تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں مزید ایک نمبر کی تنزلی کے بعد دنیا کا 18 واں ملک بن گیا ہے

Courtesy Ary News