فنکار نے پینسل کی نوک پر دیدہ زیب فن پارے بنا ڈالے

روس سے تعلق رکھنے والے اس شخص کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے پینسل کو آرٹ کے شاہکار میں تبدیل کر ڈالا۔

روسی فنکار نے پینسل کی نوک کو کچھ اس انداز میں تراشا کہ پینسل پر دیدہ زیب فن پارے بنا ڈالے۔

سالاوٹ اب تک پینسلوں پر نامورشخصیات سمیت کئی تاریخی مقامات ودیگر چیزوں کے فن پارے بنا چکا ہے