شعیب اختر کا آئی سی سی ٹیلی کانفرنس پر ردعمل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے انعقاد سے متعلق فیصلے کے لیے بلائی گئی آئی سی سی ٹیلی کانفرنس پر پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا ردِعمل سامنے آگیا۔

شعیب اختر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فیصلے کو اب دس جون تک بڑھادیا ہے۔

ساتھ میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ تب تک کیا بدلنے والا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی بورڈ کی ٹیلی کانفرنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے مستقبل کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئی تھی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے کہ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ کے انعقاد پر خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

تاہم اجلاس میں کئی بورڈز اراکین نے اس مسئلہ پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا