انگلینڈ کا 17 جون سے پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان

برطانوی حکام نے آئندہ ماہ سے پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے

کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی دنیا بھی شدید متاثر ہوئی ہے تاہم اب انگلینڈ حکام نے 17 جون سے ایک بار پھر پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹن ویلا بمقابلہ شیفیلڈ یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی بمقابلہ آرسنل میچز 17 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ 19 سے 21 جون تک فل شیڈول میچز کھیلے جائیں گے۔

پریمئر لیگ حکام کا کہنا ہے کہ تمام کلبز لیگ دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر متفق ہوگئے، پریمئر لیگ سیزن کے 92 میچز ابھی باقی ہیں۔