کرکٹ آسٹریلیا ٹی 20 ورلڈ کپ کو 2021 میں لےجانا چاہتا ہے

میڈیارپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا ٹی 20 ورلڈ کپ کو 2021 میں لے جانا چاہتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، کھیل کی عالمی سیاست ’جاسوس ناول‘ کے باب میں تبدیل ہوگئی ہے۔

رپورٹس کا کہنا ہے کہ منتظمین کی سرکاری لائن ہے ٹورنامنٹ اکتوبر اور نومبر کے شیڈول کے مطابق ہوگا۔ ایونٹ ملتوی کر کے 500 ملین ڈالرز سے زائد لاگت والی آئی پی ایل کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اگلے سال فروری اوراکتوبرممکنہ متبادل کے طور پر سامنے آئے ہیں، آئی سی سی کے اجلاس میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کے مستقبل کا فیصلہ 10 جون کو ہو گا۔

خبریں لیک ہونے کے معاملے کے باعث آئی سی سی کے اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا ایرل ایڈنگز کا آئی سی سی مالیاتی کمیٹی کو لکھاخط بھارتی میڈیا کی زینت بنا تھا