امریکا سے چکوال تک خواتین کے حقوق پر بنائی گئی منفرد پاکستانی فلم گڈ مارننگ پاکستان کے چرچے

پاکستانی نژاد امریکی فلم میکر ڈاکٹر حسن زئی کی اس شاندار فلم گڈ مارننگ پاکستان میں امریکہ سے پاکستان آنے والے عمر کی کہانی کو موضوع بنایا گیا ہے جو اپنی ذات کی تلاش کے سفر میں امریکہ سے پاکستان کے خوبصورت شہر چکوال کے گاؤں اور پھر گاؤں کے پار ایک جنگل میں پہنچتا ہے اور ایک خوبصورت لڑکی دیا کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے ۔لیکن عمر یہ نہیں جانتا کہ اس کا اپنا خاندان اس خوبصورت لڑکی کو قبول نہیں کرے گا۔ یو خواتین کے حقوق پر مبنی یہ خوبصورت فیلم چکوال کے چھوٹے سے گاؤں کے تترال میں فلمائی جاتی ہے اور اس فلم کو سان فرانسسکو کی فلم فیسٹیول میں بے حد سراہا بھی جاتا ہے۔


عمر کا کردار علی رضا، دیا کا کردار میںراب نے کیا ہے۔ دیگر کاسٹ میں نغمہ بیگم دادی شبیر مرزا، اعجاز، سمیرا، شجاع ہمایوں، رضوانہ، مستانہ، اسلام اور چوکات علی نمایاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں