کرونا سے لڑتے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دینی چاہیے،انتونیوگوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا وبا سے لڑتے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دی جانی چاہیے۔

انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ کسادبازاری کے باعث کئی ترقی پزیر ممالک غیر محفوظ ہیں،ترقی پذیرممالک پہلے ہی قرضوں کی پریشانی میں مبتلا ہیں

اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کرونا وبا اور ترقی کے لیے سرمایہ کاری پر ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وبا ایک عالمی مسئلہ ہے جس نے عالمی معیشت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں اس وبا سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا کو اقدامات اٹھانا پڑیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں، ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے

Courtesy Ary News