برطانیہ میں میں یوکے پاکستان بزنس کونسل کا قیام عمل میں آگیا

برطانیہ میں میں یوکے پاکستان بزنس کونسل کا قیام عمل میں آگیا
لندن – نمائندہ خصوصی – گزشتہ روز برطانیہ میں یوکے پاکستان بزنس کونسل کی تنظیم کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا –

کرونا اور لاک ڈاؤن کی صورتحال میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کم نہ ہوئے اور اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نہ صرف برطانیہ بلکہ پاکستان اور دنیا بھر سے سے مختلف کاروباری اہم شخصیات نے اس ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی – ترجمان یو کے پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ اس تنظیم کو بنانے کا مقصد نہ صرف برطانیہ اور پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانی کاروباری حضرات کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرنا ہے جس سے ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری میں مدد مل سکے – ترجمان یوکے پاکستان بزنس کونسل نے بتایا یا کہ اس تنظیم کے قیام کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانا ہے اور پاکستان میں چھوٹے کاروبار کو کو برطانیہ اور پوری دنیا میں متعارف کروا کر آپس میں کاروباری تعلقات کو فروغ دینا ہے – اس تنظیم کے قیام کے موقع پر سابق سفیر سفیر جاوید ملک کو متفقہ طور پر تنظیم کا چیئرمین منتخب کیا گیا جبکہ کہ برطانیہ میں معروف قانون دان سلیم شیخ کو یوکے پاکستان بزنس کونسل کا صدر منتخب کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان چیپٹر کے صدر معروف صرف کاروباری شخصیت خورشید برلاس جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے کہ نام کا انتخاب کیا گیا – ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ نہ صرف برطانیہ پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانی کاروباری حضرات اس تنظیم میں زیادہ سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ممبر شپ حاصل کریں تاکہ ان کے لوکل اور انٹرنیشنل کاروبار کو فروغ دینے کے لیے تنظیم اہم کردار ادا کرے کرے جوکہ ایک ہمارا مشن ہے.