اہم کیس کا فیصلہ ہوگیا، پیسہ دو جان چھڑائو

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاون کیس کی سماعت۔ بحریہ ٹاون کے معاملات 460 ارب ادائیگی کی آمادگی بھر پر طے پاگئے۔ بحریہ ٹاون کراچی پراجیکٹ پر 460 ارب 7 سالوں میں ادا کرے گا۔ سپریم کورٹ نے نیب کو بحریہ ٹاون کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے روک دیا۔ رقم کی ادائیگی کا سلسلہ ستمبر سے شروع ہوگا ۔ہر مہینے ڈھائی ارب روپے ادا کیے جائیں گے ۔عدم ادائیگی کی صورت میں یا تاخیر کی صورت میں چار فیصد سود ادا کیا جائے گا۔ نیب کو بحریہ ٹاؤن کے خلاف ریفرنس فائنل کرنے سے روک دیا گیا ۔بحریہ ٹاؤن کے الاٹیز اور مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں