کرکٹ کے ساتھ حسن علی ٹک ٹاک پر بھی مقبول

کمر کی تکلیف میں مبتلا پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی ٹک ٹاک پر مقبول ہوگئے
انٹرنیٹ پر ویڈیو عام کرنے کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر حسن علی نے عید کے موقع پر وقت گزاری کیلئے اہلیہ کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔

حسن علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی مختصر ویڈیوز کو صارفین اور حسن علی کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
ٹک ٹاک کی مختصر ویڈیوز میں حسن علی بڑی خوبصورتی سے مختلف گانوں میں لپ سنکنگ کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

عید کے موقع پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں گھر پر رہنے اور محفوظ رہنے کا بھی پیغام دیا