کورونا وبا: یورپی یونین میں 750 ارب یورو کے ’معاشی بحالی فنڈ‘ کی تجویز

امدادی فنڈ میں سے 500 ارب یورو گرانٹ کی شکل میں جبکہ باقی 250 ارب یورو قرضوں کی شکل میں یورپی یونین کے ممالک کو دیئے جائیں گے تاکہ یورپی معیشت کم سے کم وقت میں دوبارہ بحال ہوسکے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین پہلے ہی 540 ارب یورو کے ابتدائی امدادی پیکیج کی منظور دے چکا ہے جس میں یہ اضافی رقم شامل ہونے کے بعد بحالی و امدادی فنڈ کی مجموعی مالیت 1290 ارب یورو ہوجائے گی جس سے یورپی یونین میں شامل 27 ممالک فائدہ اٹھاسکیں گے

Courtesy Express News