کراچی طیارہ حادثہ:وزیراعظم کے زیرصدارت اہم اجلاس

عمران خان کو آج ہونے والے اہم اجلاس میں طیارہ حادثہ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں طیارہ حادثے سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، جب کہ وزیراعظم عمران خان کو طیارہ حادثے میں اب تک کی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان، سی ای او پی آئی اے سمیتوفاقی وزراء، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوںگے۔ اجلاس میں زخمیوں کو فراہم کردہ سہولیات متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں حکام کی جانب سے وزیراعظم کو لواحقین کے لیے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ آئندہ کے لیے بھی حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی

Courtesy Samaa Urdu