حکومتی دباﺅ کے بعد مسلم لیگ ن نے شہبازشریف کو عملی طورپر متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یوم تکبیر کی تقریب کے حوالے سے تقریب میں شرکت کے لیے لیگی رہنماﺅں، ایم این ایز ،ایم پی ایز اور کارکنوں کی بڑی تعداد ماڈل ٹاﺅن پہنچنا شروع ہوگئی۔ یوم تکبیر کی مرکزی تقریب سے شہباز شریف کا خطاب متوقع ہے۔ تقریب میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، پرویز رشید، مصدق ملک، مریم اورنگزیب، رانا ثنااللہ خان سمیت دیگر خطاب کریں گے۔
مرکزی تقریب میں شرکت کےلئے رانا ثنااللہ خان، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی پہنچ گئے،مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید ، ملک ریاض ، کنول لیاقت ، رانا مبشر سمیت دیگر رہنما ماڈل ٹاﺅن پہنچ گئے

Courtesy GNN News