ٹوئٹر آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹ رہا ہے:ٹرمپ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹل بیلٹ سے متعلق ٹویٹ پر وارننگ لیبل چسپاں کر دیا ہے اورٹوئٹر نے پہلی مرتبہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سلسلہ وار ٹویٹ پر فیکٹ چیک کا لیبل چسپاں کیا ہے۔
اس کے ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹ رہا ہے، اور وہ بحیثیت صدر ایسا نہیں ہونے دیں گے،’میل اِن بیلٹس‘کے نظام کے ذریعے اپنا ووٹ ڈالنا در حقیقت دھوکہ دہی سے کچھ کم نہیں ہو گا۔میل باکس لوٹ لیے جائیں گے، بیلٹ جعلی ہوں گے اور یہاں تک کہ غیر قانونی طور پر پرنٹ آؤٹ ہوں گے اور دھوکہ دہی سے دستخط کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیلیفورنیا کے گورنرلاکھوں لوگوں کو پوسٹل بیلٹ بھیج رہے ہیں اور یہ ایک دھاندلی زدہ الیکشن ہوگا

Courtesy GNN urdu news