جو اپنے بیانیے سے وفا نہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے: شبلی فراز

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ آج کے دن پاکستان کو اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے۔ قومی وقار اور سالمیت ہمارے لئے سب سے مقدم ہے۔ قوم ملک کے دفاع اور ترقی کے لئے ایک ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی ایک نسل کی محنت اور کاوش کو ہر چیز کی طرح اپنے خاندان سے نہ جوڑیں۔ اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر مرتبہ میدان سے بھاگنے والوں سے قوم آگاہ ہے۔ جو اپنے بیانیے سے وفا نہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گےآپ کی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں پیسے سے رہی۔ ان وفاؤں کی تصویریں ایون فیلڈ اور دیگر جائیدادوں کی صورت دنیا بھر میں نظر آتی ہیں۔ قوم کے بچوں کا مستقبل چھین کر اپنی اولادوں کی زندگی بنانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی

Courtesy gnn urdu