امید ہے رمضان کے اختتام کے ساتھ کورونا کا بھی اختتام ہوجائے : جوہی چاؤلہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ رمضان کے اختتام کے ساتھ ساتھ عالمگیر وبا کورونا کا بھی اختتام ہوجائے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعید الفطر کی مناسبت سے ایک پیغام شیئر کیا اور مسلم امہ کو عید کی مبارکباد دی
جوہی چاؤلہ نے پیغام میں اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کی رحمت ہماری زندگیوں میں خوشیاں، محبت اورخوشحالی لائے۔
اپنے پیغام کے آخر میں اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ پُرامید ہیں کہ بابرکت مہینے رمضان المبارک کے اختتام کے ساتھ ساتھ عالمی وبا کورونا کا بھی اختتام ہوجائے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہم سب کی مانگی ہوئی دعائیں قبول ہوجائیں گی۔