علی رحمٰن کا حریم فاروق کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

پاکستانی فلموں میں متعدد بار ایک ساتھ جلوہ گر ہونے والے حریم فاروق اور علی رحمٰن کی قریبی دوستی کے چرچے زبان زد عام تھے، اب حریم فاروق کی سالگرہ کے موقع پر علی رحمٰن نے ایک خوبصورت پیغام کے ذریعے حریم فاروق کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

اداکار علی رحمٰن نے قریبی دوست اور اُن کے ساتھ متعدد پروجیکٹس میں کام کرنے والی اداکارہ حریم فاروق کے ساتھ اپنے کچھ یادگار لمحات شیئر کیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم فاروق کے ہمراہ مختلف تصویریں شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی حریم کا ہمیشہ ساتھ دینے، سپورٹ کرنے اور بہترین مشورے دینے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
علی رحمٰن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے بدمزاح لطیفوں پر اس وقت بھی قہقہے لگانا کہ جب کوئی دوسرا نہیں ہنس رہا ہو ایسا کوئی بہترین دوست ہی کرسکتا ہے۔

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
علی رحمٰن کا حریم فاروق کو خوبصورت پیغام کے ذریعےسالگرہ کی مبارکباد
پاکستانی فلموں میں متعدد بار ایک ساتھ جلوہ گر ہونے والے حریم فاروق اور علی رحمٰن کی قریبی دوستی کے چرچے زبان زد عام تھے، اب حریم فاروق کی سالگرہ کے موقع پر علی رحمٰن نے ایک خوبصورت پیغام کے ذریعے حریم فاروق کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

اداکار علی رحمٰن نے قریبی دوست اور اُن کے ساتھ متعدد پروجیکٹس میں کام کرنے والی اداکارہ حریم فاروق کے ساتھ اپنے کچھ یادگار لمحات شیئر کیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم فاروق کے ہمراہ مختلف تصویریں شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی حریم کا ہمیشہ ساتھ دینے، سپورٹ کرنے اور بہترین مشورے دینے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

علی رحمٰن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے بدمزاح لطیفوں پر اس وقت بھی قہقہے لگانا کہ جب کوئی دوسرا نہیں ہنس رہا ہو ایسا کوئی بہترین دوست ہی کرسکتا ہے۔

حریم کا علی رحمٰن کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے حریم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حریم کی یہ تمام خوبیاں ہی انہیں میرے دوسرے دوستوں سے ممتاز بناتی ہیں۔

علی رحمٰن کے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے منشا پاشا نے بھی حریم فاروق کو سالگرہ کی مبارکباد دی
یاد رہے کہ حریم فاروق اور علی رحمٰن ناصرف بہت اچھے دوست ہیں بلکہ اِن دونوں نے ایک ساتھ بہت سی سُپر ہٹ فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور مداحوں کی جانب سے اِن کی جوڑی کو بھی بےحد پسند کیا جاتا ہے