فرانس میں پابندی کے باوجود فٹ بال میچ

فرانس میں نجی فٹ بال کلب نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فٹ بال میچ کرا دیا۔
فرانس میں پابندی کے باوجود فٹ بال میچ کرانے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، اس موقع پر کھیل کا میدان تماشائیوں سے بھر گیا اور لوگوں نے حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔

فرانسیسی انتظامیہ کو میچ کی اطلاع ملی تو سیکیورٹی اہل کاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور میدان میں موجود تماشائیوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج بھی کیا۔

دوسری جانب انتظامیہ نے فٹ بال میچ کرانے پر متعلقہ اداروں کے خلاف تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔