الوداع بھائی ۔ لو اس جہاں سے اپنی مسافت ہوئی تمام

نامور صحافی اور جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے معمار اور کلک میگزین کے بانی اور چیف ایڈیٹر مرحوم شکیل انجم فاروقی کو اس عیدالفطر کے موقع پر بھی ان کے دوستوں عزیزوں اور مداح نے یاد رکھا اور ان کے

لیے خصوصی دعائیں مغفرت فرمائی۔شکیل انجم فاروقی ایک انتہائی مخلص اور خوش مزاج انسان تھے وہ دکھی انسانوں کی خدمت بالخصوص اسپیشل بچوں کے مسیحا کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے انہوں نے ملک بھر میں خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف پروگرام اور خصوصی تقاریب منعقد کی


اور انہیں خصوصی بچوں کا ایدھی کہا جاتا تھا ۔انہوں نے کراچی لاہور اسلام آباد مری سمیت ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں جیوے پاکستان اور کلک میگزین کے پلیٹ فارم اور اپنے دوستوں اور ساتھیوں کی مدد


اور تعاون سے خصوصی بچوں کے لئے بہت یادگار تقاریب اور پروگرام منعقد کئے جہاں پر خصوصی بچوں نے جیوے پاکستان سمیت مختلف گیتوں پر بہترین پرفارمنس دی جنہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے اور سوشل میڈیا

پر ان کے ویڈیو کلپس مشہور ہیں ۔ملک اور بیرون ملک شکیل انجم فاروقی کے مداحوں اور

دوستوں کی بہت بڑی تعداد ہے جو انہیں آج بھی یاد کرتی ہے اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا گو ہے ۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی انتظامیہ اپنی اور اپنے قارئین کی جانب سے شکیل انجم فاروقی کی خصوصی بچوں اور صحافت کے حوالے سے خدمات پر انہیں سلام پیش کرتی ہے اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا گو ہے