کوویڈ ۔19 کراچی کے 10 اسپتالوں میں 131 بیڈز کے آئی سی یو کا انتظام کیا گیا ہے؛ وزیراعلیٰ کو بریفنگ

کوویڈ ۔19 کراچی کے 10 اسپتالوں میں 131 بیڈز کے آئی سی یو کا انتظام کیا گیا ہے؛ وزیراعلیٰ کو بریفنگ

کراچی میں 165 بیڈ کےکا ایچ ڈی یوز موجود ہیں ؛

آئی سی یو میں وینٹی لیٹرز اور ایچ ڈی یوز میں آکسیجن کا بندوبست ہوتا ہے؛

اس وقت کراچی میں 61 آئی سی یوز اور 9 ایچ ڈی یوز بیڈ خالی ہیں ؛ وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 30 مونیٹرز سول اسپتال کو دیئےگئے ہیں ؛

6 وینٹی لیٹرز اسی ہفتے میں سول اسپتال کو بھیجے جائیں گے؛

سول اسپتال کے میڈیکل وارڈ 1،2 اور سرجیکل 1 اور 2 وارڈز میں پائپڈ آکسیجن پہنچانے کا کام مکمل ہوگیا ہے ؛

وزیراعلیٰ سندھ نے 50 بیڈڈ اسپتال گلشنِ جوہر ، نزد کراچی یونیورسٹی کو بھی تیار کرنے کی ہدایت دے دی ؛

اس اسپتال کی عمارت تیار ہے ، وزیراعلیٰ سندھ نے فوری آکسیجن پائپنگ کرنے کی ہدایت دے دی؛

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرصحت کو اسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر عملہ تعینات کر کے اسپتال کو کام کرنے کی ہدایت دے دی ؛