سینیٹر سحر کامران، عمیر سولنگی اور ٹیم SMARC کا فدا شیخ کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

سینیٹر سحر کامران، عمیر سولنگی اور ٹیم SMARC کا فدا شیخ کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی سوشل میڈیا اینڈ ریسرچ کوآرڈینیشن سیل کی مرکزی کوآرڈینیٹر سینیٹر سحر کامران، اراکین پروفیسر طاہر ملک، عابد اقبال، عمیر سولنگی، ثمرہ لطیف مغل، علی جمیل حیدر، سجیل، عمران کیریو و دیگر اراکین نے پی پی پی ضلع ملیر کے سینئر کارکن اور پی پی پی سوشل میڈیا اینڈ ریسرچ کوآرڈینیشن سیل کے فعال رکن فدا حسین شیخ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹر سحر کامران اور ٹیم SMARC نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری ٹیم فدا شیخ کے ساتھ ہے۔