شہزاد رائے نے جنید جمشید کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے جنید جمشید کے ہمراہ ایک یاد گار تصویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باسط سبحانی نامی ایک صارف نے شہزاد رائے کی جنید جمشید سےایوارڈ وصول کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور صارفین سے پوچھا کہ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کون سے ایوارڈ شو ہیں جس میں شہزاد رائے کو بہترین پاپ گلوکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

باسط سبحانی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شہزاد رائے نے بتایا کہ یہ پی ٹی وی ایوارڈز کی تقریب ہے
43 سالہ گلوکار کو پاک گلوکاری میں ان کے فن کی صلاحیتوں کے اعتراف میں پی ٹی وی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

1999 میں پی ٹی وی ایوارڈز کی منعقدہ تقریب میں شہزاد رائے کو جنید جمشید نے ایوارڈ دیا تھا