شاہ رخ خان بھی مادھوری کی آواز کے دیوانے ہوگئے

الی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان ساتھی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی سُریلی آواز کے دیوانے ہوگئے ، مادھوری کے گانے ’کینڈل‘ کی ویڈیو شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرے تمام کیرئیر میں میری بہترین دوست، ساتھی اور بھرپور صلاحیتوں کی مالک مادھوری ڈکشٹ سے میں نے ہمیشہ ہی بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کی ہے
انہوں نے ٹوئٹ میں مادھوری کے گانے کی ویڈیو منسلک کی اور مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

یاد رہے کہ مادھوری نے حال ہی میں گلوکاری کا آغاز کیا ہے اور اپنا پہلا گانا جاری کیا ہے۔

گلوکاری کے حوالے سے مادھوری کا کہنا تھا کہ موسیقی اور گانے کے جملے بہت مثبت پہلو سامنے لاتے ہیں اور امید کی وضاحت دیتے ہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مادھوری نے کہا تھا کہ ’ہم سب اس (وبا) میں ساتھ ہیں اور ہم ضرور اس سے باہر نکلیں گے۔ ہمیں چھوٹی سے امید اور مثبت سوچ کی ضرورت ہے