اقرا عزیز اور یاسر حسین کی پہلی عید

پاکستانی شوبز کی مشہور جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز نے شادی کے بعد پہلی مرتبہ ایک ساتھ عید منائی۔

دونوں کی شادی دسمبر 2019 میں ہوئی تھی جبکہ حال ہی میں کویڈ 19 کی وبا کے باعث دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

تاہم عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی دونوں نے گھر میں ہی رہتے ہوئے اپنی عید کی خوشیاں منائیں۔

یاسر حسین نے فوٹوز اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شائع کی اور اپنی اہلیہ اقرار عزیز کو ٹیگ کرتے ہوئے ’عید مبارک‘ لکھا۔

سوشل میڈیا پر یاسر اور اقرار کے مداح ان کی اس تصویر کو بہت پسند کر رہے ہیں
بعد ازاں اقرا عزیز نے بھی فوٹو شیئرنگ ایپ پر اپنا پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کراچی طیارہ حادثے کے شکار افراد کے لیے دعائیں کیں۔

اقرا عزیز نے لکھا کہ ’اس عید پر دل بہت غمگین ہے، آئیں ہم مل کر اپنے وطن کے لیے دعائیں کریں۔ وہ واقعہ جو کئی قیمتی جانیں اور خواب لے گیا ہمیشہ کے لیے ہمارے ذہنوں پر نقش ہوگیا ہے
اقرا عزیز نے اپنے پیغام میں اپنے تمام مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی