سنچری بنانے پر گلے ملنے کو مِس کروں گا، عابد علی

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے پچاؤ کے پیش نظر سنچری بنانے پر ایک دوسرے سے گلے ملنے کو مس کروں گا۔

عابد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوروناوائرس کے باعث کرکٹ میں روایات اور قوانین کی تبدیلی کوقبول کرنا پڑے گا، کھیل کے دوران سنچری بنانے پر اپنے ساتھیوں سے گلے ملنا اور اس خوشی کو سلیبریٹ کرنا مس کروں گا۔

عابد علی نے کہا ہے کہ یہ خوشی ہے کہ سنچری بنا کر اللّٰہ کا شکر تو ادا کر سکوں گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سنچری بنانے اور وکٹ لینے پر اب ایک دوسرے کو دور سے مبار کباد دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ میں میچ کے دوران تماشائیوں کے نہ ہونے سے بہت مایوسی ہوگی۔

عابد علی نے مزید کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنا بہت ضروری ہے، شائقین ٹی وی پردیکھ سکیں گے