برازیل میں 24 گھنٹوں کے دوران امریکا سے زیادہ اموات

جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق پیر کو دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 50 ہزار اور اموات کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ امریکا میں کیسز 17 لاکھ سے بڑھ گئے جب کہ اموات لگ بھگ ایک لاکھ تھیں۔

24 گھنٹوں کے دوران برازیل میں 386، میکسیکو میں 215، بھارت میں 148، برطانیہ میں 121 اور کینیڈا میں 114 مریض چل بسے۔ روس، اٹلی اور ایکویڈور میں 90 سے زیادہ اموات ہوئیں۔ اتوار کو چھٹی کی وجہ سے پیر کو رپورٹنگ کم ہوتی ہے اس لیے خدشہ ہے کہ کیسز اور اموات کی تعداد بعد میں بڑھے گی۔

برازیل میں مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار، روس میں 3 لاکھ 53 ہزار، اسپین میں 2 لاکھ 82 ہزار، برطانیہ میں 2 لاکھ 61 ہزار اور اٹلی میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ان کے علاوہ جن ملکوں میں ایک لاکھ سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں ان میں فرانس، جرمنی، ترکی، بھارت، ایران اور پرو شامل ہیں

Courtesy Samaa Urdu