پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے لیے کویت سے میڈیا ایڈوائزر نامزدگی پر طارق اقبال کو مبارکباد کا تانتا بندھ گیا

پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے لیے کویت سے میڈیا ایڈوائزر نامزدگی پر طارق اقبال کو مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ۔مختلف شعبہ ہائے زندگی کی سرکردہ شخصیات اور تنظیموں کی جانب سے طارق اقبال کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے

اور ان سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں ۔طارق اقبال کویت میں پاکستانی کمیونٹی میں انتہائی مقبول اور ہردلعزیز شخصیت ہیں اور میڈیا خدمات کے حوالے سے ان کا

کوئی ثانی نہیں ۔پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے طارق اقبال کی نامزدگی پر دلی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے اور انہیں مبارکباد پیش کی ہے پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام بھی اپنی انتظامیہ اور قارئین کی جانب سے جناب طارق اقبال کو ان کی اہلیہ نامزدگی اور کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے