پاکستان کا افریقی یونین کے 57 سال مکمل ہونے پر افریقی قوموں کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ

پاکستان کا افریقی یونین کے 57 سال مکمل ہونے پر افریقی قوموں کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ پاکستان نے امن، خوشحالی اور ترقی کے لئے افریقی ممالک کی خواہشات اور قابل قدر کوششوں کیلئے اپنی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں آج(پیر) افریقی یونین کو 57 سال مکمل ہونے کے موقع پر یونین کی قیادت اور برادر افریقی ممالک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے افریقی دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ طویل اور شاندار تاریخی اور دوستانہ تعلقات ،باہمی حمایت اور فائدہ مند تعاون موجود ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خارجہ پالیسی وژن کے تحت پاکستان نے افریقہ کے ساتھ سیاسی، سفارتی روابط کو مضبوط ،باہمی مفاد میں تجارتی واقتصادی تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع اور ثقافتی عوامی تعلقات کو وسعت دے کر براعظم افریقہ کی طرف انگیج افریقہ کا نیا باب شروع کیا ہے۔