طیارے کے حادثے کی تحقیقات کیلئے ایئربس بنانے والی کمپنی کے ٹیکنیکل ایڈوائزر کی 11 رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کیلئے ایئربس بنانے والی کمپنی کے ٹیکنیکل ایڈوائزر کی 11 رکنی ٹیم آج صبح کراچی پہنچ گئی ہے۔ ایئربس کمپنی کے ٹیکنیکل ایڈوائزرز فرانس کے


جنوبی شہر ٹولائوس سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے۔ فرانسیسی ٹیکنیکل ماہرین نے خصوصی پرواز نمبر اے ای بی 1888 میں پاکستان کا سفر کیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل ایڈوائزرز کو لانے والی ایئر بس اے 330 نے صبح 6:35 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

کراچی میں فرانسیسی قونصل خانے کے حکام، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے افسران نے ٹیکنیکل ایڈوائزرز کا استقبال کیا۔ ٹیم کراچی ایئرپورٹ پر واقع ہوٹل میں قیام پذیر ہوئی ہے۔


ٹیکنیکل ماہرین 22 مئی کو کراچی میں پرواز پی کے 8303 کی تباہی کی وجوہات کا کھوج لگائیں گے۔ ایئربس ماہرین طیارہ حادثہ کی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق طیارہ ساز کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم کے ارکان

کراچی ایئرپورٹ کے رن وے 25 ایل کا معائنہ کریں گے جہاں پائلٹ نے اس پرواز کو گئیر کھلے بغیر لینڈ کرانے کی کوشش کی تھی۔ ٹیم کے ارکان پاکستانی تحقیقاتی حکام کے ہمراہ جائے حادثہ کا بھی دورہ کریں گے۔ تحقیقات کیلئے جائے حادثہ سے تباہ شدہ ایئربس کی باقیات کی منتقلی پہلے ہی روکی جا چکی ہے۔ ٹیم تیاری کا بلیک باکس اور دیگر ضروری آلات اپنے ساتھ فراہم لے جائے گی۔