ویتنام میں سونے سے بنا ہوٹل!

آپ نے کہانیوں میں سونے سے بنی عمارتوں کے بارے میں تو ضرور پڑھا ہوگا لیکن جناب آج ہم آپ کو دکھاتے ہیں حقیقت میں سونے سے بنا ہوا ایک ہوٹل۔

ویتنام کے دارلحکومت ہنوئی میں گولڈن لیک ہوٹل 24 قیراط سونے سے بنایا گیا ہے۔ 25 منزلہ اس ہوٹل کا نہ صرف فرنیچر سونے سے مزین ہے بلکہ ہوٹل کے 5 ہزار اسکوائر فٹ کے بیرونی حصے پر بھی سونے کی تہہ ہے
جس کی چمک ہر گزرنے والے کی آنکھ کو خیرہ کردیتی ہے۔ ہوٹل کی تعمیر 2009 میں شروع ہوئی تھی اور امید ہے کہ رواں سال یہ سونے سے بنا ہوٹل عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔