شوبز ستاروں نے عید کیسے منائی؟

عالمگیر وبا کورونا اور عید سے محض 2 روز قبل کراچی میں مسافر طیارے کے حادثے نے عید کی خوشیوں کو ماند کردیا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے گھروں پر رہنے کو ترجیح دی اور عید فیملی کے ساتھ ہی گزاری۔

معروف فنکاروں نے اپنی سیلفی یا فیملی کے ساتھ تصویر شیئر کی جبکہ زیادہ تر نے تصویر شیئر کرنے سے بھی گریز کیا۔
شوبز شخصیات نے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا کریں اور کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

اداکار فہد مصطفی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سفید کُرتا زیب تن کئے اپنی ایک سیلفی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی
انہوں نے بیٹی کے ہمراہ پہلی عید منانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

معروف اداکار فیصل قریشی اور اُن کی اہلیہ ثنا فیصل نے بیٹی آیت اور بیٹے فرمان کے ہمراہ عید کی ایک دلکش تصویر شیئر کی
جوڑی کا کہنا تھا کہ ہم نے اس بار عید کی شاپنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ایک قریبی دوست نے انہیں یہ کپڑے بطور تحفہ پیش کئے۔

نوجوان گلوکار عاصم اظہر اور اُن کے والد نے عید کے موقع پر ایک جیسے کپڑوں کا انتخاب کیا۔
ایاز سمو، فیضان شیخ، فیروز خان نے بھی عیدالفطر پر لی گئیں تصویریں اور سیلفیز شیئر کیں
شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان کی تصویروں کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے
17 نومبر 2012 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے کنور اور فاطمہ کے 2 بیٹے ہیں
انہوں نے دنیا سے چلے جانے والوں کی مغفرت کی دعا بھی کی