’’ایک دوسرے کا خیال رکھنے میں ہی عید کا مزہ ہے

نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان ، مڈل آرڈربیٹسمین حارث سہیل اور سابق مایہ نازآف اسپنر سعید اجمل خان نے قوم کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کا خیال رکھنے میں ہی عید کا مزہ ہے۔

مڈل آرڈربیٹسمین حارث سہیل نے بھی عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر ہمیں دوسرے لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ نازآف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ اس عید پر کورونا وائرس اور طیارہ حادثے کے سبب دل اُداس ہے۔

ویڈیو پیغام میں سعید اجمل کا کہنا ہے کہ عید سادگی سے منائیں اور گھر پر رہیں