قومی کھلاڑی پہلی عید فیملی کے ساتھ گزارنے پر خوش

گزشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی اور عماد وسیم شادی کے بعد پہلی عید فیملی کے ساتھ گزارنے پر خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عماد وسیم نے اہلیہ ثانیہ اشفاق کے ہمراہ ایک سیلفی اپنی اسٹوری میں شیئر کی
اسٹوری کے ساتھ پیغام میں عماد وسیم نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ الحمداللہ شادی کے بعد پہلی عید ہم ساتھ منا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عماد وسیم کی شادی کی تقریب گزشتہ سال 26 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی انسٹاگرام پر عید کے موقع پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور ان کی اہلیہ سامعہ آرزو دونوں نے ایک رنگ کے جامنی کپڑے زیب تن کئے ہوئے ہیں
حسن علی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ منائیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مسلم امہ کو عید کی مبارکباد دی اور لکھا کہ جذبہ ہمدردی اور جذبہ احسان کی بدولت ہی ہم دنیا میں بہتری لا سکتے ہیں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی عید پر پورے کاندان کے اکھٹے ہونے اور ساتھ کھانا کھانے کو مِس کرتے دکھائی دئیے
انہوں نے اہل خانہ کے ہمراہ عید کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس عید اب ایک جگہ اکھٹے ہونے سے محروم رہیں گے لیکن یہی بہتر ہے کہ ہم حالات کے معمول پر آنے تک ایسے ہی انتظار کریں، صبر ہی بہترین حل ہے۔