حکومت کا عید کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
حکومت کا عید کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ
حکومت نے عید کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا کا کہناہے کہ بے احتیاطی جاری رہی تو کیسز اور اموات بہت زیادہ بڑھ سکتےہیں۔ یہ سوچ غلط ہے کہ پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ ختم ہوگیا۔ عید کے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔

اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عوام کورونا روکنے کا سبب بنیں پھیلانے کا نہیں بنیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستانی شاید سمجھ رہے ہیں کہ کورونا صرف عید تک تھا، اگر ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو بہت بڑا بحران پیدا ہوسکتا ہے

Courtesy Jang Urdu