برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 54 لاکھ 81ہزار689سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3لاکھ 46ہزار 600افراد ہلاک ہو گئے ہیں تاہم دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 22 لاکھ 88 ہزار 637 سےزائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں24 گھنٹوں کے دوران 364افراد ہلاک ہونے سے ہلاکتیں 99ہزار سے زائد ہوگئیں جبکہ امریکہ میں 16لاکھ77ہزار سے زائد کورونا کے مریض ہیں۔ مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آ گیا۔برازیل میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 3لاکھ 54 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ اموات 22ہزار291سے تجاوز کر چکی ہے۔ روس میں کورونا وائرس سے3541 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 44 ہزار481 مریض ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کورونا سے مزید118افراد ہلاک ہونے سے ہلاکتیں 36ہزار793ہوگئیں جبکہ برطانیہ میں کورونا سے2لاکھ59ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں،اسپین میں کورونا سے مزید74افراد ہلاک ہونے سے تعداد 28 ہزار 752ہو گئی جبکہ اسپین میں 2 لاکھ 82 ہزار852 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔
حکام کے مطابق کینیڈامیں6424، میکسیکو7179، پرتگال1316، انڈونیشیا میں1373افرادہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بھارت میں 4024،سعودی عرب390، بنگلادیش480،یواے میں245 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ہیں،نیدرلینڈز5822، ترکی4340،سویڈن3998،سوئٹزرلینڈمیں1906ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ بیلجیم میں کوروناسے9280،جرمنی8371،ایران میں7417ہلاکتیں سامنے آئیں ہیں

Courtesy Gnn Urdu