پاکستان میں 56 ہزار سے زائد کیسز، 1167 ہلاکتیں

پاکستان میں 56 ہزار سے زائد کیسز، 1167 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 748 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس دوران 34 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 748 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار 491 تک پہنچ گئی جبکہ پنجاب میں 20 ہزار 77 اور خیبرپختونخوا 7 ہزار 905 مریض ہیں۔

بلوچستان تین ہزار 407، اسلام آباد ایک ہزار 641، گلگت بلتستان 619 اور آزاد کشمیر میں 209 مریض زیر علاج ہیں۔

ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 56 ہزار 349 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز 37 ہزار 700 ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 مریض زندگی کی بازی بھی ہار گئے۔

سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں 398 ہوئی ہیں۔ سندھ میں 367، پنجاب 337، بلوچستان 40، اسلام آباد 16، گلگت بلتستان 7 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اب تک کورونا وائرس سے ایک ہزار 167 مریض ہلاک ہوئے جبکہ 361 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

17 ہزار سے زائد مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب بھی دے چکے ہیں۔