پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے رکن اور ممبر قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور نے کہا ہے کہ عید سے پہلے پی آئی اے کے طیارہ کو پیش آنے والے حادثے پر بننے والی انکوائری کمیٹی پر ہمیں شدید تحفظات ہیں

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے رکن اور ممبر قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور نے کہا ہے کہ عید سے پہلے پی آئی اے کے طیارہ کو پیش آنے والے حادثے پر بننے والی انکوائری کمیٹی پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر ہوابازی اور پی آئی اے کے چیئرمین کو پہلے مستعفی ہونا چاہیئے پھر شفاف انکوائری ممکن ہے اور یہی کچھ عمران خان اپوزیشن میں ہوتے ہوئے کہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جو انکوائری کمیٹی بنی ہے اس کے تمام ممبران پی آئی کے ایم ڈی حاضر سروس ائرمارشل کے بہت جونیئر ہیں پھر شفاف انکوائری کیسے ممکن ہے اس پر بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں اور ہمیں اس انکوائری کمیٹی پر ابھی سے ہی شدید تحفظات ہیں۔نواب یوسف تالپور نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کمیشن کے ذریعے اس طیارہ حادثے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے ورنہ ہم ابھی سے ہی موجود کمیٹی کی انکوائری پر عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہیں۔