آپ جہاں ہیں، وہی آپ کا گھر ہے، عید منائیں، آصف علی زرداری

آپ جہاں ہیں، وہی آپ کا گھر ہے، عید منائیں، آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے ان کے میڈیا سیل عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں آصف علی زرداری نے عوام سے کہا ہے کہ سارا ملک آپ کا اپنا ہے جہاں ہیں وہاں عید مناٸیں۔ پیغام سابق صدر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عید نماز بھی اپنے گھر میں ہی ادا کریں۔ کورونا وبا سے بچنے کیلیٸے لازمی طور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ ڈاکٹرز ، نرسیں اور پیرامیڈیکل کورونا سے جنگ میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹر ،نرسیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا کے خلاف جنگ میں شہید ہو چکے ہیں۔ آصف زرداری میں اپیل کی ہے کہ عوام اپنی دعاٶں میں ڈاکٹروں اور پیرمیڈیکل اسٹاف کو ضرور یاد رکھیں۔ کورونا کو شکست دینے کے لیٸے اپنے گھروں میں رہیں محفوظ رہیں۔