فلپائنی نوجوان نے ایک پہیے والی موٹر بائیک بنا ڈالی

فلپائن سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایک پہیے والی انوکھی موٹر سائیکل تیار کرلی ہے جو تیز رفتاری سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پورے ملک میں اس موٹر سائیکل کی دھوم مچی ہوئی ہے اور دیکھنے والے اسے بے حد سراہ رہے ہیں۔

فلپائنی نوجوان جب اپنی تیار کی ہوئی ایک پہیے والی موٹر سائیکل سڑک پر لایا اور تیزی سے دوڑانے کا شاندار مظاہرہ کیا تو عوام اس کی مہارت کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے