حنا الطاف اور آغا علی نے نکاح کرلیا

پاکستانی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار و گلوکار آغا علی گزشتہ روز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے
حنا الطاف کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی چند تصاویر شیئر کی گئیں، اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے جمعۃ الودع والے دن یعنی گزشتہ روز نکاح کیا ہے
اداکار و گلوکار آغا علی نے بھی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی۔

آغا علی نے بتایا کہ چند سال قبل انہوں نے اور حنا الطاف نے ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کو نا پسند کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دوبارہ ملے اور پھر ہماری دوستی ہوگئی، جب لاک ڈاؤن ہوا تو مجھے ایسا لگا کہ میرا کوئی حصہ مجھ سے جدا ہوگیا اور اس وقت میں نے حنا کے ساتھ ساری زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا
آغا علی اور حنا الطاف کے نکاح پر ان کے چاہنے والوں سمیت متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور دعائیں دی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ آغا علی اور سارا خان کے بریک اپ کے بعد گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر حنا الطاف اور آغا علی کے تعلقات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی۔