نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے شوہر پر بےعزتی کرنے کے الزامات لگادیے

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ نے الزام عائد کیا کہ ہے کہ ان کے شوہر ایک غیر سنجیدہ باپ ہیں، اپنی اہلیہ کی دوستوں کے سامنے بے عزتی بھی کرتے ہیں، اور ان کے ساتھ عوامی مقامات پر نہیں گھومتے پھرتے۔

واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ طلاق کو لے کر اس وقت خبروں میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالیہ کا کہنا ہے کہ وہ دونوں گزشتہ چار سالوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں، جب بھی ان سے بچوں سے ملنے کا کہا جاتا ہے تو اداکار حیلے بہانے بناتے ہیں اور بچوں سے ملنے نہیں آتے۔

عالیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک اپنے والد کی ان حرکتوں کے بارے میں بچوں کو نہیں بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچے پوچھتے رہتے ہیں کہ ’پاپا کہاں ہیں، کہاں شوٹ کر رہے ہیں؟ لیکن جواب میں میں انہیں کہتی ہوں کہ پاپا امریکا کے شہر نیو یارک میں ہیں، لیکن میں کب تک ان بچوں سے یہ سب بولتی رہوں۔‘

عالیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ان کے بچوں کی کفالت دی جائے اور انہیں شوہر نواز الدین صدیقی سے طلاق دلوائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممبئی میں اپنے آفس میں ہونے کے باوجود جب نواز سے کہتی ہوں کہ بچوں سے مل لیں تو وہ کہتے ہیں کہ میں ابھی مصروف ہوں، مجھے کچھ لوگوں سے ملاقات کرنی ہے۔ لہٰذا میں بچوں کو یہ کہنے پر مجبور ہوجاتی ہوں کہ ’پاپا شوٹ پر مصروف ہیں۔‘

واضح رہے کہ اداکار کی اہلیہ نے ان سے طلاق کے لیے دستاویزات ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے انہیں بھجوائی تھیں۔

عالیہ نے بتایا کہ اکثر ان گھر پر نواز الدین سے ملنے کے لیے اداکاروں کا آنا جانا رہتا ہے، ایسے میں ایک مرتبہ نواز الدین نے میری منوج باجپائی کے سامنے بے عزتی کی۔

ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے عالیہ نے بتایا کہ میں باوچی خانے میں کھانا بنا رہی تھی، اس دوران میں تھکی ہوئی تھی اور میرا بات کرنا مشکل ہورہا تھا تو نواز الدین صدیقی نے کہا کہ ’تم کو بات کرنا نہیں آتا، تم لوگوں کے سامنے بات مت کیا کرو۔‘

انہوں نے بتایا کہ پھر ایسا وقت بھی آگیا جب نواز الدین صدیقی مجھے وقت بے وقت لوگوں کے سامنے بے عزت کیا کرتے تھے