پیر پگارا نے درگاہ شریف پیر جو گوٹھ میں عیدالفطر کا اجتماع منسوخ کردیا، حر جماعت کو اپنے علاقوں میں رہنے کی ہدایت:

پیر پگارا نے درگاہ شریف پیر جو گوٹھ میں عیدالفطر کا اجتماع منسوخ کردیا، حر جماعت کو اپنے علاقوں میں رہنے کی ہدایت:

حروں کےروحانی پیشوا پیرصاحب پگارا نےاپنی حر جماعت کو عید سادگی کے ساتھ منانے کی ہدایت کی ہے اور درگاہ شریف پیر جوگوٹھ میں عید الفطر کے موقع پر منعقد ہونے والا روحانی اجتماع منسوخ کردیا ہے۔ اس اجتماع میں ہر سال ملک بھر سے ان کے لاکھوں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں اور اپنے روحانی پیشوا کے دیدار کے علاوہ ان کا خطاب بھی سنتے ہیں تاہم اس سال کرونا وائرس کی خوفناک وباء کے پیش نظر پیر گوٹھ کے اجتماع کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کنگری ہاوس کراچی سے حر جماعت کے نام جاری ہونے والے ایک ہدایت نامہ میں پیر صاحب پگارا نےحرجماعت کو عیدکےموقع پر پیرگوٹھ میں جمع نہ ہونے کاحکم دیا ہے۔ پیر صاحب پگارا کا کہنا ہے کہ اس وقت کرونا وائرس کےسبب مشکل اورغیر معمولی حالات ہیں ،تمام مریدین اپنے اپنے علاقوں میں نمازعید کےاجتماعات میں شریک ہوں اور جس حد تک ممکن ہوسکےکرونا وائرس سےبچاو کےلیےاحتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔پیر صاحب پگارا نے حرجماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ پوری قوم کے ساتھ مل کر عید کےموقع پر خصوصی دعاوں کا اہتمام کرے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی کوبھی مشکل میں نہیں ڈالناچاہتے ،سب لوگ اپنے گھروں پر رہیں ،والدین،بزرگوں کی خدمت کریں اور انکا خیال رکھیں ۔پیر صاحب پگارا نے خود بھی عید الفطر کراچی میں اپنی ضعیف اور بیمار والدہ کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔