طیارہ حادثے کا ایک اور مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا

طیارہ حادثے کا ایک اور مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا، محمد زبیر لاہور سے کراچی آنے والے طیارے میں موجود تھے۔

Zubair-survivor of PIA crash

طیارے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر محمد زبیر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے محمد زبیر کی عیادت کی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کو جلنے کے باعث جسم پر زخم آئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق محمد زبیر سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

محمد زبیر کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد جب آنکھ کھلی تو دھواں پھیلا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ طیارے نے جھٹکے لیے تو لگا لینڈنگ ہو رہی ہے۔

زخمی محمد زبیر نے کہا کہ اگلے ہی لمحے زوردار دھماکا ہوا پھر ہوش نہیں رہا