کیا لاشیں چھت پر گری تھیں۔ فیصل ایدھی کی باتوں نے نئے سوالات اٹھا دیے ؟

ایک طرف وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے تو دوسری طرف ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جائے حادثہ پر گفتگو سے نئے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں فیصل ایدھی نے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے


کہا کہ لاشیں چھت پر گری ہوئی تھی یہاں سے لاشیں اٹھائیں ہیں ملبہ اٹھانے میں کافی وقت لگے گا نیچے لوگ دبے ہوئے ہیں فیصلے دی جائے موقع پر پہنچ گئے تھے اور ریسکیو کاموں کا خود حصہ بھی تھے اور جائزہ بھی لے رہے تھے ۔ان کی گفتگو پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگی جس کو سن کر نئے سوالات لوگوں کے ذہن میں گردش کرنے لگے جبکہ دوسری طرف وفاقی وزیرداخلہ کا یہ بیان سامنے آیا ہے کہ طیارہ حادثے کے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے تحقیقات کا انتظار کیا جائے ۔