پی آئی اے طیارہ حادثہ، معروف پاکستانی ماڈل زارا عابد بھی طیارے میں سوار تھیں

پی آئی اے طیارہ حادثہ، معروف پاکستانی ماڈل زارا عابد بھی طیارے میں سوار تھیں، کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے قومی ائیرلائن کے طیارے میں اب تک 90 افراد کے جاں بحق ہو جانے کی تصدیق کی جا چکی۔

تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ کراچی میں جمعہ کے روز پی آئی اے کا جو طیارہ حادثے کا شکار ہوا، اس طیارے میں پاکستان کی مشہور ماڈل بھی سوار تھیں:
بتایا گیا ہے کہ زارا اکبر نامی ماڈل بھی حادثے کا شکار ہو جانے والے پی آئی اے کے طیارے میں سوار تھیں اور وہ عید کے موقع پر لاہور سے کراچی جا رہی تھیں۔
زارا عابد کے حوالے سے یہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد سے شوبز شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کا مسافر طیارہ لاہور سے کراچی جاتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں مسافروں اور عملے سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے۔ آخری اطلاعات تک حادثے کے نتیجے میں 90 افراد کے جاں بحق ہو جانے کی تصدیق کی جا چکی ہے