طیارہ حادثہ: ماہرہ خان کی لواحقین سے تعزیت

پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی مشہور اداکاہ ماہرہ خان نے لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہارکیا ہے
۔ماہرہ خان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور جو محفوظ رہے انہیں جلد صحتیابی عطا کرے
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

طیارہ لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گیا

Courtesy jang news