غیرملکی کرکٹر نے اپنی ٹیم کو پاکستانی بولرز سے سیکھنے کا مشورہ دیدیا

ڈھاکا: بنگلادیش کے جارح مزاج اوپنر تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کو پاکستانی بولنگ اٹیک سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

سابق کپتان رمیز راجا کے ساتھ یوٹیوب پر انٹرویو میں تمیم اقبال نے کہا کہ بنگلادیش کو پاکستان سے فاسٹ بولنگ کے گرُ سیکھنے چاہییں، پاکستان وہ ٹیم ہے جس سے ہمیں سکھینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میچز میں دونوں ممالک کے پلیئرز ایک جیسے پچز پر کھیلتے ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان ہمیشہ سے ٹاپ کلاس فاسٹ بولر تیار کرتا رہا ہے۔

تمیم اقبال نے کہا کہ اگر ہم وہ راستہ اپنائیں جس راستے پر پاکستان چل رہا ہے تو ہم بنگلادیش کرکٹ کی مدد کر سکتے ہیں یہ عمل خصوصاً فاسٹ بولنگ کے شعبہ کے لیے مددگار ثابت ہوگا
انہوں نے دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آف اسپنر نے ہمیں بہت سے انٹرنیشنل میچز میں مشکلات سے دوچار کیا، سعید اجمل اپنے عروج کے زمانے میں ناقابل فہم بولر تھے آپ ان کی گیند کو ٹھیک سے سمجھ نہیں سکتے ، میں بھی ٹھیک سے سمجھ نہیں سکتا تھا۔

اوپنر کا کہنا تھا کہ اسپنرز پر ہمارے بہت زیادہ انحصار، بھروسہ اور اعتماد کی وجہ سے ہم پاکستان جیسے فاسٹ بولرز تیار نہیں کر سکے