مارکیٹوں میں جم غفیر، نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے، ظفر مرزا

وزیرٍِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں اور دکانوں میں لوگوں کا جمِ غفیر دیکھا جا رہا ہے، اس کے نتائج جو بھی ہوں گے ذمے دار آپ خود ہوں گے، کسی کو ذمے دارنہیں ٹھہرا سکتےایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ دکانوں اور ریل سمیت ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز بنائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 50 سال سے زائد عمر کے لوگ اجتماعات میں جانے سے گریز کریں
ڈاکٹر ظفر مرزاکا یہ بھی کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھیں گے تو صورتِ حال خراب ہو سکتی ہے، ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا ضروری ہے

Courtesy Jang urdu