برطانیہ آنے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق برطانیہ آنے والے مسافروں کو14 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا ورنہ ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق برطانیہ داخل ہونے والے مسافروں کے لیے سخت شرائط جون میں لاگو ہوں گی تاہم نیشنل ہیلتھ سروسز کے ملازمین کو ان شرائط سے استثنیٰ حاصل ہوگی

خیال رہے کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور تمام ممالک اپنے شہریوں کو اس وبا سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد51 لاکھ 94 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ تین لاکھ 34 ہزار 6 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر بیس لاکھ 80 ہزارسے زائد افراد موذی وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 96 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 16 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ 17 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ایک دن میں 9 ہزار کے قریب نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز گئی ہے

Courtesy Hum News