امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 96 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کاسلسلہ جاری ہے اور مہلک وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 3 لاکھ سے32 ہزار 229 ہو گئی جبکہ مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 67ہزار240 ہو گئی ہے تاہم کورونا سے دنیا بھر میں 20 لاکھ 66ہزار 678 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
خبرایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ مہلک کورونا وائرس سے امریکا میں ایک روز میں 1334سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 96 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ امریکا میں مریضوں کی تعداد16 لاکھ14 ہزار سے زائد ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ اٹلی میں کورونا سے 32ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی،سپین میں 27ہزارسے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ اسپین میں کورونا سے مزید 52 اموات ہونے سے مجموعی تعداد 27 ہزار 940 ہو گئیں،اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2لاکھ 80ہزارسے زائد ہے،فرانس میں کورونا سے 28ہزار سے زائد اموات اور مریضوں کی تعداد1لاکھ 81ہزارسے زائد ہے جبکہ برطانیہ میں کورونا سے مزید 338 اموات ہونے سے تعداد 36 ہزار 42 تک جا پہنچی ہے،برطانیہ میں کوروناسے 36ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 2لاکھ 50ہزارسے زائد افراد متاثرہیں۔
خبرایجنسی نے مزید کہا کہ ایران میں مزید 66 اموات کے بعد تعداد 7ہزار 249 ہو گئی جبکہ ایران میں کورونا کے مزید 2392 نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 341 ہو گئیں۔ایران میں 7ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں،سعودی عرب میں 351افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مریضوں کی تعداد65ہزار سے تجاوز کرگئی۔ترکی میں مزید 27 اموات ہونے سے4ہزار249 زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 53ہزار648سے تجاوز کرگئی۔ترکی میں961 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے۔روس میں کورونا وائرس کے مزید 8849 نئے کیسز سامنے آنے سےمجموعی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 554 ہو گئی جبکہ روس مزید 127 اموات کے بعد مجموعی تعداد 3099 ہو گئی۔برازیل میں کورونا سے مزید 254 اموات ہونےسے مجموعی تعداد 19 ہزار 148 ہو گئی ہےجبکہ برازیل میں مزید 2 ہزار 676 کیسز سامنے آنے کے بعدمجموعی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 133 ہو گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے مزید 150 اموات ہونے سے مجموعی تعداد3 ہزار 584 ہو گئی جبکہ 6194 نئے کیسز آنے سے تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 22 ہو گئی ہے۔

Courtesy Gnn Urdu